ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یکم جولائی سے اب پین کے لئے لازمی ہوگا آدھار

یکم جولائی سے اب پین کے لئے لازمی ہوگا آدھار

Thu, 29 Jun 2017 11:31:34    S.O. News Service

نئی دہلی ،28جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ٹیکس دہندگان کو اب اپنے پین کارڈ کے ساتھ آدھار نمبر کو لنک کرنا ہوگا۔مرکزی حکومت نے یکم جولائی سے ٹیکس دہندگان کو اپنے پین کارڈ (مقام اکاؤنٹ نمبر)کے ساتھ آدھار نمبر جوڑنا لازمی کر دیا ہے۔انکم ٹیکس قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے حکومت نے کہا ہے کہ تمام ٹیکس دہندگان کو پین کارڈ کے ساتھ اپنا 12ہندسے کاآدھار نمبر جوڑنا لازمی ہوگا۔اس کے ساتھ ہی یکم جولائی سے پین کارڈ کے لئے درخواست کے وقت آدھارنمبر بھی دینا لازمی ہوگا۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے 2017-18کے مالی بل میں ٹیکس قراردادوں میں ترمیم کے ذریعے انکم ٹیکس ریٹرن دائر کرنے کے لئے آدھار لازمی کر دیا تھا۔بتاتے چلیں کہ قریب 2.07کروڑ ٹیکس ادا کرنے والے پہلے ہی اپنے آدھار کو پین کے ساتھ جوڑ چکے ہیں۔ملک میں 25کروڑ سے زیادہ پین کارڈ ہولڈر ہیں جبکہ آدھار 111کروڑ لوگوں کو جاری کئے گئے ہیں۔


Share: